شمالی بھارت
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل
محکمہ کسٹمس کے 4 عہدیداروں کو نیپال سے ہندوستان اسمگل کئے جارہے 3 ٹن ٹماٹروں کو غیرقانونی طورپر ریلیز کرنے پر معطل کردیا گیا۔

لکھنو: محکمہ کسٹمس کے 4 عہدیداروں کو نیپال سے ہندوستان اسمگل کئے جارہے 3 ٹن ٹماٹروں کو غیرقانونی طورپر ریلیز کرنے پر معطل کردیا گیا۔
مہاراج گنج پولیس اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) نے مشترکہ کارروائی میں یہ ٹماٹر ضبط کئے تھے۔
7 جولائی کو 4 لاکھ 80 ہزار روپے مالیتی ٹماٹر کسٹمس عہدیداروں کے حوالہ کئے گئے تھے کہ وہ انہیں تلف کردیں۔
سڑنے گلنے والی اشیاء کو ازروئے قانون اندرون 24 گھنٹے تلف کردینا ہوتا ہے۔ الزام ہے کہ کسٹمس عہدیداروں نے یہ ٹماٹر ریلیز کردیئے جنہیں پولیس نے پھر ضبط کرلیا۔
کسٹمس لکھنو ہیڈکوارٹرس کو اس کی اطلاع دے دی گئی۔
کمشنر کسٹمس لکھنو آرتی سکسینہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سرحدی علاقہ میں تعینات 4 عہدیدار سپرنٹنڈنٹ وشال مہتا‘ انسپکٹر ایس ایس حیدر‘ آدتیہ شرما اور جتیندر کمار کو معطل کردیا گیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔