جموں و کشمیر

راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل

جموں وکشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی سیکورٹی میں چوک کے الزام کے بعد انتظامیہ نے ایس ایچ او رام بن سمیت تین عہدیداروں کو معطل کیا۔

جموں: جموں وکشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی سیکورٹی میں چوک کے الزام کے بعد انتظامیہ نے ایس ایچ او رام بن سمیت تین عہدیداروں کو معطل کیا۔

متعلقہ خبریں
اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو امیت شاہ جموں تا لال چوک یاترا نکالیں: راہول گاندھی
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی

معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی پی او کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کو ایک ہفتے کے اندر اند ررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہول گاندھی کی سیکورٹی میں چوک کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رام بن کے ایس ایچ او سمیت تین پولیس عہدیداروں کو فی الحال معطل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایس ڈی پی او کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جنہیں ایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

بتادیں کہ کانگریس کے مرکزی لیڈروں نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران الزام لگایا تھا کہ رام بن میں جوں ہی راہول گاندھی کی سربراہی میں ریلی پہنچی تو وہاں سیکورٹی چوک کے نتیجے میں یاترا کو ایک روز کے لئے منسوخ کرنا پڑا۔