آندھراپردیش

آندھراپردیش میں بارش سے 4لاکھ افراد متاثر۔ 15 اموات

گزشتہ 3دنوں میں آندھراپردیش میں بارش کے مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکومت نے پیر کے روز یہ بات بتائی۔ شہر وجئے واڑہ کے مغل راجہ پورم میں مٹی کے تودے کھسکنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

امراوتی: گزشتہ 3دنوں میں آندھراپردیش میں بارش کے مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکومت نے پیر کے روز یہ بات بتائی۔ شہر وجئے واڑہ کے مغل راجہ پورم میں مٹی کے تودے کھسکنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
تروپتی لڈو کی تیاری، جانوروں کی چربی کا استعمال: چندرا بابو نائیڈو کا الزام
سنٹرل جیل میں میری زندگی کو خطرہ، چندرا بابو نائیڈو کا الزام
چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش

وجئے واڑہ رورل، جی کنڈور منڈل اور ریڈی گوڑم میں ایک، ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ تمام تینوں ضلع این ٹی آر کے بتائے گئے ہیں۔ ضلع گنٹور میں 5 اموات ہوئی ہیں۔ ایک ٹیچر 2طلبہ کے ساتھ اپلاپاڈو سے نمبورو سفر کررہا تھا کہ یہ تینوں ایک ندی میں بہہ گئے۔

منگل گیری ٹاؤن کے بلدی حلقہ میں ایک 80سالہ خاتون، ایک چٹان گرنے سے ہلاک ہوگئی۔ ضلع گنٹور کے پنے کلو کے مقام پر کنڈاویڈو ندی میں ایک اور شخص بہہ گیا۔ بارش سے جڑے اموات کے علاوہ ضلع پرکاشم کے مارکاپورم ڈویژن میں تیراکی کے دوران 3بچے غرق ہوگئے۔

آئی اے این ایس کے مطابق آندھراپردیش کے شہر وجئے واڑہ میں آج بھی کئی کالونیاں ہنوز ڈوبی ہوئی ہیں۔ وہیں حکام نے ریسکیو، ریلیف آپریشن میں تیزی پیدا کردی ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ساتھ مختلف محکموں کا بچاؤ عملہ کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے عوام کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کررہا ہیں۔

ہفتہ کے روز مرکزی وزیر داخلہ اور ہوم سکریٹری سے فون پر چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کی بات کے بعد این ڈی آر ایف کی اضافی ٹیمیں اور تیز رفتار بوٹس (کشتیاں)بچاؤ کاموں کے لئے وجئے واڑہ پہونچ چکی ہیں۔ چیف منسٹر نائیڈو جنہوں نے صورتحال کی نگرانی کے لئے وجئے واڑہ میں شب بسری کی ہے، نے سیلاب سے شدید طور پر متاثر اجیت سنگھ نگر علاقہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے عہدیداروں سے متاثرین میں آج صبح غذا، پینے کے پانی کی فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ پیر کی صبح میں وجئے واڑہ کلکٹریٹ آفس میں عہدیداروں سے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نائیڈو نے کشتی کے ذریعہ متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا۔ اتوار کی دوپہر سے چیف منسٹر کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ انہوں نے تقریباً نصف شب تک متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزرا نارائنہ، کنڈاپلی اور کولوجو چیف منسٹر کے ساتھ تھے، کو ہدایت دی کہ وہ دوسرے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں۔

چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ریلیف کیمپوں کے لئے فنکشن ہالس اور دیگر مقامات کا استعمال کریں۔ ضرورت پڑنے پر ہوٹلوں کو بھی استعمال کرنا چاہئے، تاکہ متاثرہ افراد کو یہاں ٹھہرایا جاسکے۔ دریں اثناء عہدیداروں نے ایک لاکھ افراد کو غذا کی فراہمی کے لئے پکوان اور پیاک کے انتظامات کئے ہیں۔ وجئے واڑہ، گنٹور اور دیگر ٹاؤنس ہفتہ سے شدید بارش اور سیلاب سے متاثر ہیں۔

دریں اثنا دریائے کرشنا پر واقع پرکاشم بیارج پر وارننگ کا دوسرا سگنل برقرار رکھا گیاہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ بیارج کے 70گیٹوں کو کھولتے ہوئے 11.36لاکھ کیوزک پانی کو سمندر میں چھوڑا جارہا ہے، جس کے سبب نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ شدید بارش اور سیلاب سے اے پی میں جہاں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں، وہیں ریاست کے 7 اضلاع میں 4.48لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

نیوی کے حکام سے متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو آپریشن کے لئے 2ہیلی کاپٹر روانہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے، جبکہ ایک ہیلی کاپٹر پہلے ہی وجئے واڑہ پہونچ چکا ہے۔ ریاستی حکومت نے مرکز سے خواہش کی کہ وہ متاثرین کو ایرلفٹنگ اور غذائی پاکٹس گرانے کے لئے 6ہیلی کاپٹرس فراہم کریں۔ کاکیناڈا، ایلورو اور پرکاشم سے 39کشتیاں وجئے واڑہ پہونچ چکی ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے لئے باپٹلہ اور کرشنا اضلاع سے مزید 64کشتیوں کا نظم کیا گیا ہے۔ بچاؤ آپریشن کے لئے کشتیوں کے ساتھ 276ماہر تیراکوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ این ٹی آر ضلع میں 7 اموات ہوئی ہیں۔ ان میں وجئے واڑہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ضلع گنٹور میں 5 اور ضلع پرکاشم میں خانگی اسکول کا ایک ٹیچر اور 2 طلبہ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ 20 اضلاع میں 1.51لاکھ ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔ صرف ضلع این ٹی آر میں آفات سماوی سے 2.76لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

a3w
a3w