مہاراشٹرا

شیواجی مہاراج ریلوے ٹرمنس پر آرڈی ایکس ہونے کا دھمکی آمیز فون سے سنسنی پھیل گئی

اس دھمکی آمیز کال کے پیش نظرسیکیورٹی سسٹم کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ جی آر پی کنٹرول روم کو کال ملتے ہی ریلوے پولیس نے کام شروع کر دیا۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات شروع کردی۔

ممبئی: ممبئی میں سینٹرل ریلوے کے مشہور چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (سی ایس ایم ٹی) ریلوے اسٹیشن پر آر ڈی ایکس رکھنے کو لے کر دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد ہلچل مچ گئی ۔اس تعلق سے نامعلوم شخص نے جی آر پی کنٹرول روم کو فون کیا اور سی ایس ایم ٹی ریلوے اسٹیشن پر آر ڈی ایکس نصب کئے جانے کی دھمکی دی۔

متعلقہ خبریں
طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع، کال کرنے والا 10سالہ لڑکا نکلا
پلاسٹک کے نوٹ کی تجویز پر بات چیت ابتدائی سطح پر آر بی آئی گورنر
فلم دھرندھر دی ریوینج نے 339 کروڑ روپے کا بزنس کیا
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا

اس دھمکی آمیز کال کے پیش نظرسیکیورٹی سسٹم کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ جی آر پی کنٹرول روم کو کال ملتے ہی ریلوے پولیس نے کام شروع کر دیا۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے ریلوے اسٹیشن کی تلاشی لی۔ لیکن کوئی مشکوک شے نہیں ملی ہے،پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔