تلنگانہ
تلنگانہ ہائی کورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججس نے حلف لیا
ان چارنئے ایڈیشنل ججس کی حلف برداری کے بعد تلنگانہ ہائی کورٹ کے ججس کی تعداد بڑھ کر30 ہوگیی ہے۔ ریاستی ہائی کورٹ کے 42 ججس کے منجملہ موجودہ طور پر 26 ججس خدمات انجام دے رہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججس نے حلف لیا۔عدالت کے احاطہ میں ججس ، وکلا اور عہدیداروں کی موجودگی میں جمعرات کی صبح منعقدہ ایک سادہ تقریب میں چیف جسٹس اپریش کمارسنگھ نے ان نئے ایڈیشنل ججس کو حلف دلایا۔
ان کو ججس بنانے کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کا لیجیم کی سفارش کو مرکزی حکومت نے منظوری دی تھی اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے احکام جاری کیے تھے جس کے بعد آج ججس کے طور پر غوث میراں محی الدین، پراوین کمار ، چلپتی راؤ اور وی رام کرشنا ریڈی نے حلف لیا۔
ان چارنئے ایڈیشنل ججس کی حلف برداری کے بعد تلنگانہ ہائی کورٹ کے ججس کی تعداد بڑھ کر30 ہوگیی ہے۔ ریاستی ہائی کورٹ کے 42 ججس کے منجملہ موجودہ طور پر 26 ججس خدمات انجام دے رہے تھے۔