مشرق وسطیٰ
غزہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملہ میں 40 افراد شہید
وسطی غزہ پٹی میں نوصیرات پناہ گزین کیمپ پر پیر کی رات دیر گئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 40 افراد شہید اور دیگر درجنوں زخمی ہوگئے۔فلسطین ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
غزہ: وسطی غزہ پٹی میں نوصیرات پناہ گزین کیمپ پر پیر کی رات دیر گئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 40 افراد شہید اور دیگر درجنوں زخمی ہوگئے۔فلسطین ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے نوصیرات کیمپ کے جنوب میں قرجہ خاندان کی ملکیتی رہائشی عمارت پر بمباری کی، جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
اپریل کے آخر میں ایک حالیہ حملے میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک پناہ گزین کیمپ میں ایک آبادی والے مکان کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس میں چار بچوں سمیت کم از کم نو فلسطینی شہید اور 30 دیگر زخمی ہوئے۔
غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔