تلنگانہ

کھمم میں راہول گاندھی کی عوامی ریالی

صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی نے پہلے ہی یہ اعلان کردیا ہے کہ راہول گاندھی کی عوامی ریالی سے پارٹی کو ضروری تقویت اور کارکنوں کو ایک نئی طاقت ملے گی۔

حیدرآباد: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد کانگریس نے تلنگانہ اسمبلی الیکشن کے بگل بجانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اس سلسلہ میں کانگریس قائد راہول گاندھی، اتوار2 جولائی کو کھمم میں منعقد شدنی ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
اپوزیشن کی تیسری میٹنگ کی تیاریاں، کانگریس ٹیم ممبئی میں
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

 ریاست میں اسمبلی الیکشن جاریہ سال کے اواخر میں منعقد ہونے والے ہیں۔ صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی نے پہلے ہی یہ اعلان کردیا ہے کہ راہول گاندھی کی عوامی ریالی سے پارٹی کو ضروری تقویت اور کارکنوں کو ایک نئی طاقت ملے گی۔

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت بی آر ایس حکومت کے خلاف متحدہ طور پر لڑنے کیلئے کانگریس ورکرس تیار ہیں۔ کانگریس پارٹی اگر کھمم علاقہ کی تمام10اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرتی ہے تو پھر مخالف حکومت لہرپوری ریاست میں بی آر ایس کا صفایا کردے گی۔

کانگریس کے سی ایل پی قائد بھٹی وکرامارکہ نے بی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ریاست میں پدیاترا منظم کررہے ہیں، ان کی یہ پدیاترا اتوار کے روز کھمم میں اختتام پذیر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت بی آ رایس، اتوار کی ریالی کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس، تلنگانہ آر ٹی سی کی1500 بسو کو کرایہ پر حصول کیلئے کارپوریشن کو2کروڑ روپے ادا کرچکی ہے۔

 ان بسوں کے ذریعہ ریاست کے مختلف مقامات سے عوام کو کھمم لانے اور لیجایا جائے گا لیکن وہ ان بسوں کا انتظام نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھمم کی راہول گاندھی کی ریالی کو کامیاب بنانا پارٹی کیڈر کیلئے سخت چالینج رہے گا۔

 راہول گاندھی کی ریالی میں کھمم کے سابق ایم پیت پونگولیٹی سرینواس ریڈی کانگریس میں شامل ہوں گے۔ اور راہول، پارٹی کے سرکردہ قائدین کے ساتھ خطاب بھی کریں گے۔

a3w
a3w