آندھراپردیش

آندھرا پردیش میں گدھے کا 400کلوگوشت ضبط

باپٹلہ پولیس نے پیٹا انڈیا اور اے پی کے مقامی کارکنوں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے باپٹلہ ضلع میں چار دھاوے کیے۔

امراوتی: اے پی کے باپٹلہ ضلع کی پولیس نے 400کلو گدھے کا گوشت ضبط کیا۔ گدھے کے گوشت کی غیرقانونی تجارت کے تعلق سے پیٹا کی شکایت کے بعد پولیس نے آج صبح دھاوے کرکے یہ گوشت ضبط کیا۔

باپٹلہ پولیس نے پیٹا انڈیا اور اے پی کے مقامی کارکنوں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے باپٹلہ ضلع میں چار دھاوے کیے۔

غیرقانونی تجارت اور ذبیحہ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پیٹا انڈیا کے کروالٹی ریسپانس پراوجیکٹس کے منیجر میٹ اشر نے کہا کہ گدھے حساس جانور ہوتے ہیں جو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ مختلف آوازیں نکال کر گہرے رشتے قائم کرتے ہیں۔

پھر بھی آندھرا پردیش میں ان جانوروں کو گوشت کے لیے ماردیا جاتا ہے۔ پیٹا انڈیا ہر شخص سے گدھوں کے غیرقانونی ذبیحہ کی اطلاع دینے، سبزیاں کھاکر تمام جانوروں کے ساتھ رحم کرنے کی اپیل کرتا ہے۔“