حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے 407 افراد پکڑے گئے۔ سائبر آباد ٹریفک پولیس کی خصوصی کارروائی
تلنگانہ کی سائبر آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے دوران حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 407 افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبر آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے دوران حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 407 افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔
مجموعی معاملات میں ٹووہیلرگاڑیوں کے 290،تری وہیلر گاڑیوں کے 18،فوروہیلر گاڑیوں کے 90 اور 9 ہیوی گاڑیوں کے خلاف تھے۔
تمام پکڑے گئے افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے انتباہ دیا ہے کہ شراب کے نشہ میں گاڑیاں چلنا ایک سنگین جرم ہے اور اگر شرابی ڈرائیونگ کی وجہ سے کسی حادثہ میں موت واقع ہو تو ملزم کے خلاف بی این ایس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا جس میں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید اور جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔
دریں اثنا پچھلے ہفتہ 8 سے 13 دسمبر کے دوران عدالتوں نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے کے 385 معاملات نمٹائے جن میں سے 16 افراد کو قید اور جرمانہ، 21 افراد کو جرمانہ اور سماجی خدمت کی سزا دی گئی اور 348 افراد کو صرف جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔