آندھراپردیش

آندھرا پردیش میں مختلف تعلیمی اسکیمات کے تحت 43 کروڑ جاری

جگن موہن ریڈی نے جگن انا ودیشی ودیا دیونا اسکیم اور سیول سرویس کے اہل امیدواروں میں مالی مراعات کے طور پر جگن انا سیول سرویسس پروتسہاکم اسکیم کے تحت جملہ 43کروڑ روپے تقسیم کئے۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے چہارشنبہ کے روز جگن انا ودیشی ودیا دیونا اسکیم اور سیول سرویس کے اہل امیدواروں میں مالی مراعات کے طور پر جگن انا سیول سرویسس پروتسہاکم اسکیم کے تحت جملہ 43کروڑ روپے تقسیم کئے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

چیف منسٹر نے جگن انا ودیشی ودیا اسکیم کے تحت بیرونی ممالک میں زیر تعلیم غریب واہل 390 طلبہ کے اکاونٹ میں 42کروڑ روپے منتقل کئے۔ بچوں کو حصول تعلیم کیلئے بیرونی ممالک روانہ کرنے کے لئے غریب والدین کو قرض سے بچانے کے لئے حکومت نے یہ اسکیم نافذ کی ہے۔

استفادہ کنندہ گان اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے جگن نے یہ بات کہی۔ جگن انا سیول سرویسس پروتسہام اسکیم کے تحت یونین پبلک سرویس امتحانات کی تیاری کرنے والے106 اہل امیدواروں میں مالی مراعات کے طور پر ایک کروڑ روپے جاری کئے، ریڈی نے کہا کہ سیول سرویسس مراعات کے تحت حکومت نے پہلی بار یہ رقم جاری کی ہے۔

دونوں اسکیمات امیدواروں اور والدین کے خوابوں کو پورا کرنے میں ممدومعاون ثابت ہوں گی۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت،51 طلبہ کو جنہوں نے اس سیزن میں امریکی کالجس میں داخلے لے ہیں ری ریمبرسمنٹ کے طور پر9.5 کروڑ روپے جاری کئے۔

چیف منسٹر جگن کے مطابق معاشی طور پر کمزور طبقات کے 408 مستحق طلبہ جو بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کررہے ہیں پر107 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔

ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتی اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے اہل طلبہ کو اوورسیز ایجوکیشن کیلئے جگن انا ودیشی ودیا دیونا اسکیم کے تحت107 کروڑ روپے دئیے گئے۔

اس طرح حکومت، یو پی ایس سی کے پریلمنری امتحانات کامیاب کرچکے امیدواروں اور مین امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں کو بالترتیب فی کس ایک لاکھ روپے اور50ہزار روپے جاری کرے گی تاکہ ان امیدواروں کے تعلیمی اخراجات کی پابجائی کی جاسکے۔