دہلی

کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے آج محکمہ صحت کی جانب سے سہولتوں کی فراہمی کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور صورتِ حال پر نظر رکھنے کے اقدامات میں اضافہ اور چوکسی اختیار کرنے ریاستوں پر زور دیا۔

نئی دہلی: ملک میں کووِڈ 19 کے کیسوں میں اضافہ کے بیچ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے آج محکمہ صحت کی جانب سے سہولتوں کی فراہمی کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور صورتِ حال پر نظر رکھنے کے اقدامات میں اضافہ اور چوکسی اختیار کرنے ریاستوں پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
میڈیکل میں داخلہ کیلئے مرکزی نظام کا منصوبہ نہیں: منسکھ
عوام کی آنکھوں کی حفاظت میں حکومت کا ناقابل تسخیر ریکارڈ
تلنگانہ بھر میں جلد کے سی آر نیو ٹریشنل کٹس کی تقسیم کا آغاز

مرکز سے پوری مدد کے حصول کا تیقن دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ”ہمیں چوکس رہنے کی ضرورت ہے، سراسیمگی پیدا کرنے کی ضرورت نہیں“۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہاسپٹلوں میں تیاری کے لیے تمثیلی مشق کے ذریعہ ضروری اقدامات کے لیے تیار رہنا اہم ہے۔ وزیر ِ صحت نے زور دے کر کہا کہ ہاسپٹلوں میں سہ ماہی مشق کی جائے اور ریاستوں پر زور دیا کہ وہ تہواروں کے موسم ِ سرما سے قبل انسدادی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

منڈاویا نے کہا کہ تیاریوں میں کوئی لاپرواہی نہ کی جائے۔ شعبہئ صحت میں سیاست چلانے کی گنجائش نہیں ہے۔

مرکزی وزارتِ صحت ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے اور کہا کہ یہ ایسا وقت ہے کہ سب مل جل کر کام کریں، اس میں حکومت کی ساری مشنری شامل ہوجائے۔

منڈاویا نے آج تمام ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے وزرائے صحت، چیف پرنسپال، معتمدین صحت کے ساتھ آن لائن جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں مرکزی وزارتوں اور محکموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔