مشرق وسطیٰ

اسرائیلی حراست میں 47 فلسطینیوں کی موت: اقوام متحدہ

تنظیم نے منگل کو ایکس پر لکھا کہ ’’ہمیں ان رپورٹس پر تشویش ہے کہ 31 اور 35 سال کی عمر کے مزید دو فلسطینیوں کی اسرائیلی حراست میں موت ہو ئی ہے، جس سے 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حراست میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے۔

یروشلم: فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ تنازعہ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کی حراست میں 47 فلسطینی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

تنظیم نے منگل کو ایکس پر لکھا کہ ’’ہمیں ان رپورٹس پر تشویش ہے کہ 31 اور 35 سال کی عمر کے مزید دو فلسطینیوں کی اسرائیلی حراست میں موت ہو ئی ہے، جس سے 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حراست میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اطلاع اسرائیلی جیلوں میں بڑے پیمانے پر تشدد اور ناروا سلوک کی اطلاعات کے درمیان سامنے آئی ہیں، جن میں طبی دیکھ بھال سے انکار اور جنسی تشدد بھی شامل ہے۔