حیدرآباد

تحریک مسلم شبان کا 18 اگست کو 32 واں یوم تاسیس

ایم غفار‘ عبدالحق قمر نائب صدور‘ شکیل ایڈوکیٹ‘ مجاہد مشتاق‘ محمد محبوب‘ مظہر علی بیگ نے اضلاع کے ذمہ داروں سے گزارش کی کہ وہ حیدرآباد کی تقریب میں شرکت نہ کریں۔ اپنے مقام پر یوم تاسیس کی تقریب منعقد کریں۔ شہر حیدرآباد ہی کے محبان سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تحریک مسلم مشبان کی 32 ویں یوم تاسیس تقریب جمعرات 18 اگست کو بعد نماز مغرب صدر دفتر تحریک مسلم شبان واقع روبرو مسجد صحیفہ مسجد اعظم پورہ میں محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔

واضح ہو کہ 18 اگست 1991 کو شہر حیدرآباد میں طلباء اور نوجوانوں کے ایک کنوینشن جس کی صدارت حضرت رشید پاشاہ ؒ اس وقت کے امیر جامعہ نظامیہ نے کی تھی‘ مختلف علماء کرام اور ریاست آندھراپردیش کے طلباء و نوجوانوں کی موجودگی میں تحریک مسلم شبان کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔

شبان نے اپنے قیام سے جہد مسلسل ملت کے مسائل پر کی ہے۔ اس کے ذریعہ بڑی بڑی مہم کامیابی کے ساتھ چلائی گئی ہے۔ مسلکی سطح پر کئی کنونشن وکانفرنس بھی کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔ سیاسی قائدین‘ علمائے کرام‘ مشائخین و دانشوران ملت نے ملک بھر سے ان کانفرنسوں میں شرکت کی۔

اصلاح معاشرہ‘ تحفظ ملت‘ اتحاد ملت‘ دیگر اقلیتوں سے روابط کے علاوہ تبلیغ اسلام کے شعبہ جدوجہد کرتے ہیں۔ شرعی فیصلہ بورڈ 2017 میں قائم کیا گیا جس میں 250 سے زیادہ مقدمات کی کامیاب کونسلنگ کی گئی۔ مساجد کے تحفظ اور شریعت کے تحفظ کے لئے شبان نے بڑی کامیاب مہمات چلائی ہیں۔

جمعرات 18 اگست کو بعد نماز مغرب یوم تاسیس کی 32 ویں تقریب صدر دفتر پر منعقد ہوگی۔ ایم غفار‘ عبدالحق قمر نائب صدور‘ شکیل ایڈوکیٹ‘ مجاہد مشتاق‘ محمد محبوب‘ مظہر علی بیگ نے اضلاع کے ذمہ داروں سے گزارش کی کہ وہ حیدرآباد کی تقریب میں شرکت نہ کریں۔ اپنے مقام پر یوم تاسیس کی تقریب منعقد کریں۔ شہر حیدرآباد ہی کے محبان سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔