آندھراپردیش
کرنول کے 48 افراد کھٹمنڈو میں پھنس گئے
رائلسیما کے کئی افراد نیپال میں پھنس گئے ہیں۔ اضلاع کڑپہ اور کرنول کے لوگ چھٹیاں گزار نے کیلئے کھٹمنڈو گئے ہوئے تھے اور نیپال میں شدید احتجاج اور کشیدہ حالات کی وجہ سے وہی پھنس گئے ہیں
کڑپہ (منصف ویب ڈسک) رائلسیما کے کئی افراد نیپال میں پھنس گئے ہیں۔ اضلاع کڑپہ اور کرنول کے لوگ چھٹیاں گزار نے کیلئے کھٹمنڈو گئے ہوئے تھے اور نیپال میں شدید احتجاج اور کشیدہ حالات کی وجہ سے وہی پھنس گئے ہیں
اور وہ تمام لوگ پشوپتی مندر کے قریب ایک ہوٹل میں ٹہرے ہوئے ہیں کڑپہ ضلع کے پورمامیلا کے افراد گردولی ریڈی اور ان کی اہلیہ، بدویل کے افراد، نندیال کے دو اور کرنول کے 48 افراد اس مقام پر پھنسے ہوئے ہیں
اور اگر نیپالی فوج انہیں مناسب سیکوریٹی فراہم کرتی ہے تو یہ تمام لوگ ہندوستانی سرحد تک پہنچ سکتے ہیں۔
ان افراد نے بس کے ذریعہ نیپال کی سیاحت کیلئے پہونچے تھے اور وہاں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوجانے کی وجہ سے وہ وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ سرحد پار کرنے کیلئے انہیں مناسب سیکوریٹی فراہم کی جائے۔