شمالی بھارت

عتیق احمد کے لڑکوں کے خلاف جبری وصولی کا کیس

محمد مسلم نے الزام لگایا کہ عتیق کے بیٹوں کی ایما پر ان لوگوں نے ان سے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے پر انہیں ہلاک کرنے کی دھمکی دی۔

پریاگ راج اترپردیش: مقتول عتیق احمد کے قریبی ممتاز بلڈر محمد مسلم نے عتیق کے بڑے لڑکے محمد عمر، چھوٹے لڑکے علی، اسد کالیا، عتیق کے گن مین اھتشمام، نصرت اور چاکیا کے اجئے کے خلاف جبری وصولی کا الزام عائد کرتے ہوئے پریاگ راج میں خلداآباد پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں
یوگی نے عتیق احمد کی اراضی پر تعمیر کردہ فلیٹس کی چابیاں حوالے کیں
عتیق کے دفتر میں پائے گئے خون کے دھبے چور کے تھے
اسد احمد کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ایک اور عدالتی کمیشن
عتیق اور اشرف کے تینوں قاتل پرتاپ گڑھ جیل منتقل
بریلی جیل میں عتیق کے بھائی کی مدد۔ جیل کے گارڈ سمیت 2 افراد گرفتار

محمد مسلم نے الزام لگایا کہ عتیق کے بیٹوں کی ایما پر ان لوگوں نے ان سے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے پر انہیں ہلاک کرنے کی دھمکی دی۔

خلداآباد پولیس نے کیس درج رجسٹر کیا اور معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

عتیق کا بڑا لڑکا عمر، لکھنو جیل میں ہے جب کہ چھوٹے لڑکے کو پریاگ راج میں نینی جیل میں رکھا گیا ہے۔

عتیق کے ساتھی اسد کالیا کو چاردن قبل گرفتار کیا گیا۔ محمد مسلم کو عتیق احمد کا قریبی متصور کیا جاتا تھا اور مسلم نے عتیق کے اثر ورسوخ کی مدد سے کئی جائیدادیں حاصل کیں۔

a3w
a3w