آندھراپردیش

آندھراپردیش کے5کروڑ عوام میری ہائی کمان،غربت سے پاک سماج کی تشکیل کا چیف منسٹر کا عہد

انہوں نے کہا کہ حقیقی فلاح وبہبود سے غریبوں کی زندگیوں میں روشنی لانا اور سماج سے غربت کو ختم کرنا ہی میرا ہدف ہے۔ چیف منسٹر نے تلاری سراماں اور یدو کونڈالو میں استفادہ کنندگان کے گھروں پر پہنچ کر ان میں فلاحی وظائف تقسیم کئے۔

پالا منڈالا(اے پی): آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ حقیقی فلاح وبہبود غریبوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے سماج کو غربت سے پاک بنانے کا عہد کیا۔ یہاں ایک گاؤں میں استفادہ کنند گان میں شخصی طور پر وظائف کی تقسیم کے بعد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ وہ، دوسرے لیڈروں کے برعکس، ہائی کمان کو رپورٹ نہیں کرتے بلکہ وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہیں کیونکہ عوام ہی میری ہائی کمان ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

 ریاست کے5 کروڑ عوام کے سامنے وہ جوابدہ ہیں۔ وہی میرا احتساب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی فلاح وبہبود سے غریبوں کی زندگیوں میں روشنی لانا اور سماج سے غربت کو ختم کرنا ہی میرا ہدف ہے۔ چیف منسٹر نے تلاری سراماں اور یدو کونڈالو میں استفادہ کنندگان کے گھروں پر پہنچ کر ان میں فلاحی وظائف تقسیم کئے۔

 ٹی ڈی پی سپریمو کے مطابق پیشرو وائی ایس آر سی پی کی حکومت کے دوران کوئی بھی صنعت کار آندھرا پردیش میں صنعتوں کے قیام کیلئے دلچسپی نہیں دکھائی تاہم موجودہ ٹی ڈی پی حکومت، ریاست کو صحیح راستے پر گامزن کرنے پر توجہ مرکوز کرچکی ہے۔