تعلیم و روزگار

تلنگانہ آئی سیٹ 2023 کا اعلامیہ جاری

ایم بی اے اور ایم سی اے کورس میں داخلوں کے لئے منعقدکئے جانے والے اہلیتی امتحانات کے لئے 28 فروری کو اعلامیہ جاری کیا گیا۔

حیدرآباد: صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن پروفیسر آر لمبادری کے ہاتھوں ٹی ایس آئی سیٹ 2023 کے لئے شیڈول جاری کردیا گیا۔

ایم بی اے اور ایم سی اے کورس میں داخلوں کے لئے منعقدکئے جانے والے اہلیتی امتحانات کے لئے آج اعلامیہ جاری کیا گیا۔

آج جاری کردہ شیڈول اور اعلامیہ کی روسے اہل امیدوار 6 مارچ تا 6مئی آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ ایس سی۔ایس ٹی اور معذور طلباء کے لئے فیس 550 روپے اور دیگر کے لئے 750 روپے مقرر کی گئی ہے۔

250 روپے جرمانہ سے 12مئی تک‘500 روپے جرمانہ سے 18مئی تک درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ 12تا18 مئی کے درمیان درخواستوں کوایڈٹ کرنے کا موقع رہے گا۔

22مئی سے امیدوار اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔26اور27 مئی کو آئی سیٹ 2023  امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔