حیدرآباد

مشن بھاگیرتا پروگرام کو نیشنل ایوارڈ، کے ٹی آر کا اظہار تشکر

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹرپرسرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں کئے گئے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ تمام دیہی علاقوں کے لئے محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی پر یہ نیشنل ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے تلنگانہ کے اہم ”مشن بھاگیرتا“ پروگرام کی اہمیت کوتسلیم کرتے ہوئے نیشنل ایوارڈ دیئے جانے پر مرکز کا شکریہ اداکیا۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹرپرسرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں کئے گئے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ تمام دیہی علاقوں کے لئے محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی پر یہ نیشنل ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔

اس کے لئے شکریہ تاہم اس اہم پروجیکٹ کے لئے 19ہزارکروڑروپئے کی گرانٹ دینے نیتی آیوگ کی سفارش کا این ڈی اے حکومت احترام کرتی ہے تو یہ موزوں ہوگا۔

a3w
a3w