شمالی بھارت

رکروٹمنٹ پیپر لیک کیس، راجستھان میں مزید 5 ٹرینی ایس آئی گرفتار

راجستھان پولیس نے 2021ء کے ایس آئی رکروٹمنٹ پیپر لیک کیس میں اتوار کے دن مزید 5سب انسپکٹرس کو گرفتار کرلیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ انہیں ہفتہ کے دن پوچھ تاچھ کے لئے بلایاگیا تھا۔

جئے پور: راجستھان پولیس نے 2021ء کے ایس آئی رکروٹمنٹ پیپر لیک کیس میں اتوار کے دن مزید 5سب انسپکٹرس کو گرفتار کرلیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ انہیں ہفتہ کے دن پوچھ تاچھ کے لئے بلایاگیا تھا۔

مزید تحقیقات کے بعد انہیں اتوار کے دن گرفتار کرلیا گیا۔ تمام ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں چھ دن کی پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔ تاحال 47 ایس آئی ٹرینی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

عہدیدار نے پانچ ملزمین کے نام شوبھارائیکا، دیویش رائیگا، منجودیوی، اویناش اور بجندر بتائے۔ شوبھا اور دیوش راجستھان پبلک سرویس کمیشن کے رکن رامورام رائیکا کے بچے ہیں۔ شوبھا کو پانچواں اور دیویش کو چالیسواں رینک ملا تھا۔

6مارچ کو حکومت راجستھان نے 2021ء کے سب انسپکٹر بھرتی امتحان کیس کی تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی (خصوصی تحقیقاتی ٹیم) تشکیل دی تھی۔ 2اپریل کو ایس آئی ٹی نے 14زیرتربیت سب انسپکٹرس کو گرفتار کیا تھا۔ چند دن بعد مزید 15ٹرینیں بشمول 2عورتیں اور 13 مردگرفتار کئے گئے تھے۔

بعد ازاں مزید 11ٹرینی ایس آئی گرفتار کئے گئے تھے۔ ایس آئی ٹی نے صدربازار پولیس اسٹیشن (جود ھپور کمشنریٹ) کے کانسٹیبل ابھیشیک بشنوئی کو بھی گرفتار کیا تھا۔ عہدیدار نے کہا کہ آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔

پی ٹی آئی کے بموجب اسپیشل آپریشنس گروپ(ایس او جی) نے پانچ زیرتربیت سب انسپکٹرس بشمول دو عورتوں کو اتوار کے دن گرفتار کرلیا۔ انہیں عدالت میں حاضر کیا گیا جہاں سے انہیں 7ستمبر تک پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔

انہیں راجستھان پولیس اکیڈیمی سے حراست میں لے کر ہفتہ کے دن پوچھ تاچھ کے لئے ایس اوجی دفتر لایا گیا تھا۔ تاحال 61ملزمین کے خلاف تین علیحدہ چارج شیٹس داخل ہوچکی ہیں۔

a3w
a3w