بھارت

مولانا سید رابع حسنی ندوی کا انتقال ہندوستانی مسلمانوں کا ناقابل تلافی نقصان: بورڈ

وہ اس وقت مسلمانوں کے لیے سب سے بڑا اثاثہ تھے۔ ان کو عالم اسلام خاص کر عرب دنیا میں بھی بہت قدر و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔

نئی دہلی: جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا پوری امت کے لئے نقطہ اتفاق تھے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان فلسطین اور ملک کے پارلیمانی الیکشن کے لئے دعا کا اہتمام کریں : صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ
وسطی افریقہ کے ایک سرسبزو شاداب ملک زامبیا میں چند دن
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع
مین اسٹریم میڈیا کے لیے افرادسازی وقت کی اہم ضرورت : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
مدارس اور خانقاہوں کے ذریعہ بورڈ کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے گا: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

انہوں نے آج یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ ہرحلقہ میں ان کو محبت وعظمت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

وہ اس وقت مسلمانوں کے لیے سب سے بڑا اثاثہ تھے۔ ان کو عالم اسلام خاص کر عرب دنیا میں بھی بہت قدر و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔

ان کے عہد صدارت میں پرسنل لا بورڈ نے بہت حکمت کے ساتھ اہم اور مشکل مسائل کا سامنا کیا۔

وہ بلند پایہ مصنف، ماہر تعلیم، عربی کے مایہ ناز ادیب، بافیض استاذ ومربی تھے، پوری ملت اسلامیہ اس وقت تعزیت کی مستحق ہے۔

بورڈ تمام مسلمانوں سے حضرت والا کیلئے دعاؤں کا اہتمام کرنے اور آپس میں اتحاد واتفاق کو قائم رکھنے کی اپیل کرتا ہے۔

a3w
a3w