جرائم و حادثات

حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے 5ہزار افراد کوجیل بھیج دیاگیا

حیدرآباد‘سائبرآباد اور چہ کنڈہ کمشنریٹ میں رات کے اوقات میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ٹرافک پولیس مہم چلارہی ہے۔ سال نوکے موقع پرتوٹرافک پولیس کی جانب سے جگہ جگہ جانچ کی جارہی تھی۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے کے الزام میں 31دسمبر سے کل رات تک تینوں کمشنریٹ میں ایک لاکھ 6ہزار مقدمات درج کئے گئے اور تقریباً 5ہزار سے زیادہ افراد کوجیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

پولیس ذرائع کے بموجب سال نو کے موقع سے روزانہ حیدرآباد‘سائبرآباد اور چہ کنڈہ کمشنریٹ میں رات کے اوقات میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ٹرافک پولیس مہم چلارہی ہے۔ سال نوکے موقع پرتوٹرافک پولیس کی جانب سے جگہ جگہ جانچ کی جارہی تھی۔

 سٹی پولیس نے 37 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے ہیں جبکہ سائبرآباد پولیس نے سب سے زیادہ 52 ہزار سے زیادہ مقدمات درج کئے ہیں اور رچہ کنڈہ پولیس نے 16 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے ہیں۔