تعلیم و روزگار

ایڈ سیٹ2024 کا شیڈول جاری

ریاست کے بی ایڈ کالجوں میں داخلوں کے لیے منعقد ہونے والے ٹی ایس ایڈ سیٹ امتحان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: ریاست کے بی ایڈ کالجوں میں داخلوں کے لیے منعقد ہونے والے ٹی ایس ایڈ سیٹ امتحان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی ایڈمیں داخلے، آخری مرحلہ کی کونسلنگ کا شیڈول جاری

ایڈ سیٹ کنوینر پروفیسر ٹی مرینالنی نے کہا کہ ایڈ سیٹ 2024 کا نوٹیفکیشن 4 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ درخواستیں 6 مارچ سے آن لائن قبول کی جائیں گی۔

درخواستیں 6 مئی تک بغیر کسی تاخیر فیس جمع کرائی جا سکتی ہے۔ تحریری امتحان 23 مئی کو کمپیوٹر بیسڈ موڈ میں منعقد ہو گا۔

تحریری امتحان دو مرحلوں میں صبح 10 بجے سے 12 بجے اور دوپہر 2 بجے سے 4 بجے شام تک ہوگا۔

a3w
a3w