انٹرٹینمنٹ

امیتابھ اور جیا کی شادی کے 52 سال مکمل ہوئے

بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بھادوڑی کی شادی کے آج 52 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ امیتابھ بچن اور جیا بھادوڑی کی شادی 03 جون 1973 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔

ممبئی: بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بھادوڑی کی شادی کے آج 52 سال مکمل ہو گئے ہیں۔
امیتابھ بچن اور جیا بھادوڑی کی شادی 03 جون 1973 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
امیتابھ بچن نے ایودھیا کے رام مندر کے قریب اراضی خرید لی
امیتابھ بچن کا بیٹی کو بیش قیمت تحفہ

امیتابھ اور جیا آج اپنی شادی کی 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑی بالی ووڈ میں بہت ہٹ رہی ہے۔

امیتابھ اور جیا نے زنجیر، ابھیمان، چپکے چپکے، شعلے، سلسلہ، ملی، کبھی خوشی کبھی غم سمیت کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن ہندی سنیما کی سب سے پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ دونوں کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔


امیتابھ اور جیا کی پہلی ملاقات فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں ہوئی تھی۔ ستر کی دہائی میں امیتابھ بچن اور جیا دونوں نے ‘بنسی برجو’ اور ‘ایک نظر’ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ یہیں سے دونوں کے درمیان قربت بڑھنا شروع ہوئی تھی۔

سال 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘زنجیر’ کی کامیابی کے بعد امیتابھ نے اپنے دوستوں کے ساتھ لندن گھومنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ امیتابھ اور جیا دونوں ایک ساتھ چھٹیاں منانے کے لئے لندن جانا چاہتے تھے۔

یہ بات امیتابھ بچن کے والد ہری ونش رائے بچن کو پسند نہیں آئی۔ انہوں نے امیتابھ سے کہا تھا کہ اگر چھٹیاں منانے جانا ہے تو پہلے شادی کر لو پھر جاؤ۔ اس کے بعد 03 جون 1973 کو امیتابھ اور جیا کی شادی ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شادی میں صرف پانچ باراتی شامل ہوئے تھے۔ آج امیتابھ اور جیا اپنے خاندان کے ساتھ ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔