جرائم و حادثات
حیدرآباد سے تروپتی جانے والی وندے بھارت ٹرین میں 50 لاکھ روپے ضبط
انتخابی ضابطہ اخلاق چونکہ ریاست میں نافذ ہے اسی وجہ سے 50 ہزار روپے سے زیادہ رقم منتقل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر اس سے زیادہ رقم منتقل کی جا تی ہے تو اس سے متعلق دستاویزات ہونے چاہئیں۔
حیدرآباد:حیدرآباد سے تروپتی جانے والی وندے بھارت ٹرین میں 50 لاکھ روپے ضبط کئے گئے۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ رقم حیدرآباد سے نیلور منتقل کی جارہی تھی، ریلوے پولیس نے حیدرآباد سے نیلور جانے والی ٹرین سے اترنے والے بعض افراد کی تلاشی لی تو یہ رقم پائی گئی۔
انتخابی ضابطہ اخلاق چونکہ ریاست میں نافذ ہے اسی وجہ سے 50 ہزار روپے سے زیادہ رقم منتقل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر اس سے زیادہ رقم منتقل کی جا تی ہے تو اس سے متعلق دستاویزات ہونے چاہئیں۔
50 لاکھ روپے سے متعلق مناسب دستاویزات نہ ہونے پر یہ رقم ریلوے پروٹکشن فورس کے عہدیداروں نے آئی ٹی حکام کے حوالے کردی۔ ان افراد نے وندے بھارت ٹرین کو رقم کا ذریعہ بنایا کیونکہ ان کو یہ احساس تھا کہ پولیس وندے بھارت ٹرین میں جانے والے مسافرین کی تلاشی نہیں لے گی۔