آندھراپردیش

مرموکی تائیدکرنے ٹی ڈی پی کا اعلان

تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈونے پارٹی کی اسٹراٹیجک کمیٹی کے اجلاس میں مرمو کی تائید کااعلان کیا۔

امراوتی: تلگودیشم پارٹی نے پیر کے روز این ڈی اے کے صدارتی امیدوار دروپدی مرموکی تائید کا اعلان کیاہے۔

تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈونے پارٹی کی اسٹراٹیجک کمیٹی کے اجلاس میں مرمو کی تائید کااعلان کیا۔ یہاں جاری کردہ ایک ریلیزمیں یہ بات بتائی گئی۔

ٹی ڈی پی ہمیشہ سماجی انصاف کے ساتھ کھڑے رہے گی۔سابق میں ٹی ڈی پی نے صدارتی عہدہ کے لئے کے آر نارائن اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی تائید کی تھی۔

اس جذبہ کے تحت ہم نے مرمو کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرمو‘پہلی آدی واسی خاتون ہیں جنہیں صدارتی امیدوار بنایاگیاہے۔

تلگودیشم پارٹی کے راجیہ سبھا میں ایک‘لوک سبھا میں 3 اور ریاستی اسمبلی میں 23ارکان ہیں۔ قبل ازیں حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے مرموکی تائید کا اعلان کیا ہے۔

a3w
a3w