حیدرآباد

ایرپورٹ آنے والے مسافرین کو پیشگی منصوبہ بندی کا مشورہ

راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد نے ایرپورٹ آنے والے مسافرین سے خواہش کی کہ وہ 2نومبر تک پیشگی منصوبہ بندی کرلیں۔

حیدرآباد: راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد نے ایرپورٹ آنے والے مسافرین سے خواہش کی کہ وہ 2نومبر تک پیشگی منصوبہ بندی کرلیں۔

کیونکہ آئندہ2دنوں کے دوران شہر اور اس کے قرب وجوار میں راہول گاندھی کی یاترا جاری رہے گی جس کے پیش نظر سائبر آباد پولیس نے مختلف مقامات سے ٹرافک تحدیدات عائد کئے ہیں۔

اس لئے ایرپورٹ آنے والے مسافرین کو2 نومبر تک پیشگی منصوبہ بندی کرلینی چاہئے۔