مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 36 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی حملوں میں پیر کے دن غزہ کے مختلف مقامات پر کم ازکم 36 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔محکمہ صحت کے مقامی عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

دیرالبلح(غزہ پٹی) (اے پی) اسرائیلی حملوں میں پیر کے دن غزہ کے مختلف مقامات پر کم ازکم 36 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔محکمہ صحت کے مقامی عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

اسرائیل نے ایک دن قبل امدادی تحدیدات میں نرمی کی تھی کیونکہ علاقہ میں انسانی بحران بدسے بدتر ہوتا جارہا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک نومولود بچہ شامل ہے جو پیچیدہ آپریشن کے ذریعہ پیدا ہوا تھا۔ اس کی ماں 7 ماہ کی حاملہ تھی۔ وہ بھی جاں بحق ہوئی۔ ناصر ہاسپٹل نے یہ بات بتائی۔

اسرائیل نے اتوار کے دن اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ سٹی‘دیرالبلح اور مواصی میں روزانہ 10 گھنٹے کا وقفہ دے گا۔ تاحکم ثانی یہ وقفہ جاری رہے گا تاکہ انسانی امداد کا بہاؤ بڑھے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ نئے انسانی اقدامات کے ساتھ فوجی کارروائی بھی جاری رکھے گا۔ آج کے حملوں پر اسرائیلی فوج نے فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ امدادی ایجنسیوں نے نئے امدادی اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔