آندھراپردیش

اے پی میں پوٹی سری راملوکا 58 فٹ اونچا مجسمہ تیار۔ 16 مارچ کو امراوتی میں نقاب کشائی

انتہائی اہمیت کے حامل اس مجسمہ کو مجسمہ قربانی کا نام دیا گیا ہے جسے کانسہ سے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس مجسمہ کی اونچائی خاص طور پر 58 فٹ رکھی گئی ہے جو پوٹی سری راملوکی اس 58 روزہ بھوک ہڑتال کی علامت ہے جو انہوں نے مدراس ریاست میں الگ ریاست آندھرا کے قیام کے لئے کی تھی اور اپنی جان قربان کر دی تھی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی میں ریاست کے بانی پوٹی سری راملوکی یاد میں تعمیر کردہ اسمرتی ونم (یادگار باغ) میں ان کے 58 فٹ اونچے مجسمہ کی نقاب کشائی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

گنٹور ضلع کے پیداپریمی علاقہ میں واقع اس اسمرتی ونم میں 16 مارچ کو پوٹی سری راملوکی 125 ویں یومِ پیدائش کی تقریب کے اختتام پر اس یادگار کا افتتاح کیا جائے گا۔ وزیربی سی ویلفیئر سویتا نے حال ہی میں مجسمہ کی تنصیب کے کاموں کا معائنہ کیا اور بتایا کہ وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان اور وزیر این لوکیش اس مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے۔


انتہائی اہمیت کے حامل اس مجسمہ کو مجسمہ قربانی کا نام دیا گیا ہے جسے کانسہ سے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس مجسمہ کی اونچائی خاص طور پر 58 فٹ رکھی گئی ہے جو پوٹی سری راملوکی اس 58 روزہ بھوک ہڑتال کی علامت ہے جو انہوں نے مدراس ریاست میں الگ ریاست آندھرا کے قیام کے لئے کی تھی اور اپنی جان قربان کر دی تھی۔

ضلع کرشنا کے بمولورو سے تعلق رکھنے والے ماہر فنکاروں نے اس مجسمہ کے مختلف حصوں کو تیار کیا ہے جنہیں اب مرحلہ وار امراوتی منتقل کر کے جوڑا جا رہا ہے۔ اس یادگار کے احاطے میں مجسمے کے ساتھ ساتھ ایک جدید میوزیم، آڈیٹوریم اور میموریل گارڈن جیسی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔


واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے دارالحکومت کے شاکھامورو علاقہ میں تقریباً 6.8 ایکڑ اراضی پر یہ میموریل ٹرسٹ اور یادگار باغ قائم کیا ہے جس کا سنگ بنیاد گزشتہ سال وزیر این لوکیش نے رکھا تھا۔ وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے گزشتہ سال پوٹی سری راملوکی برسی کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ وہ نیلور میں ان کے آبائی گھر کو بھی ایک یادگار کے طور پر محفوظ کریں گے۔

اس تقریب کے لئے میموریل ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی ڈونڈی راکیش اور دیگر ممتاز شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ پوٹی سری راملوکو اصل خراجِ عقیدت یہ ہے کہ تلگو قوم کو دنیا بھر میں پہلے نمبر پر لایا جائے اور یہ عظیم الشان مجسمہ آنے والی نسلوں کے لیے ان کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا رہے گا۔