عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 59ملزمین کو 10-10سال قید کی سزا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملہ سے متعلق مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 59 ملزمین کو 10‘ 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 16 ملزمین کو 3‘ 3 سال قید کی سزائیں سنائیں جبکہ 34 ملزمین کو بری کردیا گیا۔
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملہ سے متعلق مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 59 ملزمین کو 10‘ 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 16 ملزمین کو 3‘ 3 سال قید کی سزائیں سنائیں جبکہ 34 ملزمین کو بری کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مجموعی طور پر 75 ملزمین کو سزائیں سنائی گئیں۔ تمام ملزمین کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔
عدالت کی جانب سے جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10‘ 10 برس قید کی سزائیں سنائی گئیں ان میں عمر ایوب‘ شبلی فراز‘ زرتاج گل اور کنول شاہ زیب سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ فواد چودھری‘ زین قریشی سمیت 34 افراد بری ہونے والوں میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ فیصل آباد میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملہ میں 4 مقدمات درج ہوئے تھے جس میں سے 3 کے فیصلے پہلے سنا دیے گئے تھے۔
چوتھا مقدمہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ اور توڑ پھوڑ کا سمن آباد تھانے میں درج ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 109 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔رانا ثناء اللہ کا شمار پاکستان کے ممتاز قائدین میں ہوتا ہے۔ وہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔