حیدرآبادسوشیل میڈیا

سڑکوں اورعبادت گاہوں کے اطراف پتنگ بازی پرامتناع

حیدرآباد کمشنر پولیس سی وی آنندنے تمام شوارع عام اورعبادت خانوں کے اطراف 14تا16 جنوری پتنگ بازی پر امتناع عائد کردیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کمشنر پولیس سی وی آنندنے تمام شوارع عام اورعبادت خانوں کے اطراف 14تا16 جنوری پتنگ بازی پر امتناع عائد کردیا۔

انہوں نے کہاکہ پولیس اجازت کے بغیرلاؤڈاسپیکرس اور ڈی جیز استعمال نہ کیئے جائیں اور اشتعال انگیز تقاریر اور گیتوں پرامتناع رہے گا۔پولیس سے اجازت دیئے جانے کے باوجود لاڈواسپیکرس یا پبلک ایڈریس سٹمس رات 10 بجے تا صبح 6 بجے سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق استعمال نہ کیئے جائیں۔

آنندنے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کوایسی چھتوں پر پتنگ بازی کرنے کے حوصلہ افزائی نہ کریں جو حفاظتی دیواروں سے محصورنہ ہوں تاکہ ناگہانی حادثہ کوروکا جاسکے۔

والدین کویہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کوتاکید کریں کہ کٹی پتنگ کے پیچھے نہ دوڑیں۔سٹی پولیس کمشنرسی وی آنندنے اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔