یوروپ

پیرس اولمپکس: ریلوے ٹریک پر حملے کے بعد ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع سے ہلچل مچ گئی

فرانس میں ریلوے ٹریک پر حملے کے بعد ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع نے ہلچل مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق اولمپکس شروع ہونے سے پہلے فرانس میں خطرے کے بادل چھا گئے ہیں، ریلوے ٹریک پر حملے کے بعد ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع نے ہلچل مچا دی۔

پیرس: فرانس میں ریلوے ٹریک پر حملے کے بعد ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع نے ہلچل مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق اولمپکس شروع ہونے سے پہلے فرانس میں خطرے کے بادل چھا گئے ہیں، ریلوے ٹریک پر حملے کے بعد ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع نے ہلچل مچا دی۔

متعلقہ خبریں
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
میربائی چانو بھی میڈل سے محروم، ہندوستانی اتھلیٹ کو ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں شکست
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے پر لاکھوں لوگوں کو مفت ویزا کی پیشکش
ہندوستانی مردوں کی تیر انداز ٹیم کوارٹر فائنل میں ترکی سے ہاری

سینٹ لوئس میں فرینکو سوئس ایئرپورٹ کو بم کی اطلاع کے بعد خالی کر کے عارضی طور پر بند کر دیا گیا، فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ پیرس 2024 اولمپک گیمز پر خطرہ منڈلا رہا ہے، جمعرات کی رات کئی ریلوے عمارات کو آتش زنی کے مربوط حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے کئی ٹرین سروسز منسوخ ہوئیں، یا انھیں دوسری طرف موڑا گیا، یا ٹرینوں کی روانگی اور آمد میں تاخیر ہوئی۔

مقامی حکام نے کہا کہ حملوں کا مقصد نقصان پہنچانا تھا، جن کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم حکام نے کسی مشتبہ شخص کا نام نہیں لیا، جب کہ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی وجوہ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔


حکام کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کو دو گھنٹے بعد دوبارہ کھول دیا گیا اور کہا کہ فلائٹ آپریشن بتدریج دوبارہ شروع کی جار ہی ہے۔