امریکہ و کینیڈا
6 ہندوستانی امریکی، ایوان ِ نمائندگان کے لئے منتخب
ہندوستانی امریکیوں نے ایوان ِ نمائندگان کا الیکشن جیت لیا۔ موجودہ کانگریس میں ان کی تعداد 5 سے بڑھ گئی۔
واشنگٹن (پی ٹی آئی) 6 ہندوستانی امریکیوں نے ایوان ِ نمائندگان کا الیکشن جیت لیا۔ موجودہ کانگریس میں ان کی تعداد 5 سے بڑھ گئی۔
ہندوستانی امریکی وکیل سہاس سبرامنیم نے ورجینیا اور سارے ایسٹ کوسٹ سے منتخب ہوتے ہوئے تاریخ بنائی۔ وہ پہلے ہندوستانی امریکی ہیں جو یہاں سے منتخب ہوئے ہیں۔
انہوں نے ریپبلکن پارٹی امیدوار مائیک کلینسی کو ہرایا۔ وہ فی الحال ورجینیا اسٹیٹ کے سینیٹر ہیں۔ سبرامنیم سابق میں صدر اوباما کے وائٹ ہاؤز مشیر رہ چکے ہیں۔ وہ ہندو ہیں اور ہندوستانی امریکیوں میں مقبول ہیں۔
امریکی کانگریس فی الحال 5 ہندوستانی امریکیوں امی بیرا‘ راجہ کرشنا مورتی‘ رو کھنہ‘ پرمیلا جیہ پال اور سری تھانیدار پر مشتمل ہے۔ موجودہ تمام 5 ہندوستانی ارکان ایوان ِ نمائندگان کے لئے دوبارہ منتخب ہوئے۔