شمالی بھارت

ذات پات پر مبنی مردم شماری ہوکر رہے گی: راہول (ویڈیو)

کانگریس قائد راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن پھر ایک بار ذات پات پر مبنی مردم شماری کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ مشق ہوکر رہے گی اور اس سے پتہ چل جائے گا کہ دلتوں‘ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز) اور آدی واسیوں سے ناانصافی ہوئی ہے۔

ناگپور(پی ٹی آئی) کانگریس قائد راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن پھر ایک بار ذات پات پر مبنی مردم شماری کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ مشق ہوکر رہے گی اور اس سے پتہ چل جائے گا کہ دلتوں‘ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز) اور آدی واسیوں سے ناانصافی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
بہار میں معاشی اور ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا آغاز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی

ذات پات پر مبنی مردم شماری کے حقیقی معنی انصاف ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی 50 فیصد ریزرویشن کی دیوار توڑدے گی۔ مہاراشٹرا کے اسمبلی الیکشن (20 نومبر) سے قبل ناگپور میں سمویدھان سمان سمیلن سے خطاب میں قائد اپوزیشن لوک سبھا نے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو نشانہ ئ تنقید بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں جمہوریت اور ”ملک کی آواز“ پر حملہ آور ہیں۔ ذات پات پر مبنی مردم شماری سے جنرل (زمرہ)‘ دلتوں‘ آدی واسیوں‘ اقلیتوں‘ عورتوں اور تمام دیگر سے انصاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ذات پات پر مبنی مردم شماری ہر چیز واضح کردے گی۔ ہر ایک کو پتہ چل جائے گا کہ ان کے پاس کتنی طاقت ہے اور ہمارا رول کیا ہے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ ہم 50 فیصد والی دیوار توڑدیں گے۔

ڈاکٹر امبیڈکر کا دستور صرف ایک کتاب نہیں ہے بلکہ طرزِحیات اور فلسفہ ئ حیات ہے۔ اسی طرح ذات پات پر مبنی مردم شماری ترقی کے لئے ضروری ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس سوچ پڑگئی ہیں کہ انہیں کیا پوزیشن لینی ہے اور ذات پات پر مبنی مردم شماری پر کیا کہنا ہے۔

راہول نے کہا کہ میں آپ سے کہنا چاہوں گا کہ مردم شماری ہوکر رہے گی۔ سمیلن کا اہتمام ناگپور کے ریشم باغ علاقہ کے سریش بھٹ ہال میں کیا گیا جو آر ایس ایس کے بانی ڈاکٹر کیشو بلی رام ہیڈگیوار کی یادگار ڈاکٹر ہیڈگیوار سمرتی مندر سے متصل ہے۔

راہول نے کہا کہ دستور مساوات‘ ہر مذہب‘ ذات‘ ریاست اور زبان سبھی کے احترام کی بات کرتا ہے۔ لیکن آر ایس ایس اور بی جے پی والے دستور پر حملہ آور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جیسے کئی ادارے دستور کا تحفہ ہیں۔ راجہ‘ مہاراجہ اور شہزادوں نے الیکشن کمیشن نہیں دیا۔ اڈانی کمپنی مینجمنٹ میں آپ کو ایک بھی دلت‘ او بی سی اور آدی واسی نہیں ملے گا۔

آپ کو اعلیٰ سرکاری عہدوں‘ عدلیہ‘ کارپوریٹس اور دیگر اداروں میں 90 فیصد بھارت نہیں ملے گا۔ 5 فیصد لوگ دیش کو چلارہے ہیں۔ آر ایس ایس اپنے تعلیمی اداروں جیسے ششو مندر اور ایکلویہ اسکولس کے ذریعہ دستور پر بالواسطہ حملے کرتی ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ہیڈگیوار میموریل کی زمین کروڑوں کی ہوگی۔ انہوں نے پوچھا کہ آر ایس ایس کے ششو مندروں کوچلانے کے لئے پیسہ کہاں سے آتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مدھیہ پردیش‘ راجستھان اور دیگر بی جے پی زیراقتدار ریاستوں سے پیسہ آتا ہے۔