جرائم و حادثات

اے پی کی تروملاگھاٹ روڈ پر سڑک حادثہ میں 6افراد شدید زخمی

آندھراپردیش کی تروملاگھاٹ روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی تروملاگھاٹ روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد

یہ حادثہ دوسری گھاٹ روڈ پر موڑ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک کار تیز رفتاری سے ریلنگ سے ٹکرا گئی۔

پہلی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہونے کے نتیجہ میں اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ریلنگ سے ٹکراگئی جبکہ اسی دوران دوسری کار، پہلی کار سے ٹکراگئی جس کے سبب وجئے واڑہ کے دو ضعیف افراد سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو علاج کے لئے تروملا اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حادثہ میں کار تباہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجہ تیز رفتاری ہے۔