بالاپور میں دوستوں کے ہاتھوں دوست کا قتل
بالاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل نصف شب بعد آٹورکشاڈرائیور کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔پولیس کے بموجب 25 سالہ سلمان عرف چاوش ساکن وادی صالحین شاہین نگر کا قتل کردیاگیا۔
حیدرآباد: بالاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل نصف شب بعد آٹورکشاڈرائیور کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔پولیس کے بموجب 25 سالہ سلمان عرف چاوش ساکن وادی صالحین شاہین نگر کا قتل کردیاگیا۔
پولیس نے بتایا کہ سلمان اپنے 4دوستوں 24سالہ سید عامر‘20 سالہ محمدظہیر‘20سالہ محمدمحبوب اور شیخ سہیل تمام ساکینن وادی صالحین شاہین نگر کے ساتھ چائے نوشی کے لئے ہوٹل رائل پہونچا مگر اس وقت ہوٹل بندتھی۔
اس دوران سلمان کی دوستوں کے ساتھ بحث وتکرارہوئی جس کے بعد ان دوستوں نے مبینہ طورپر سلمان عرف چاؤش پر چاقو سے حملہ کرکے اس کو قتل کردیا۔ملزمین‘ گرین سٹی شاہین نگر کے قریب ایک کار میں نعش ڈال کرفرار ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی ڈاگ اسکواڈ‘ کلوزٹیم مقام واقعہ پہونچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ ملزمین کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ انسپکٹر بالاپور نے بتایا کہ کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیاگیا۔