کاماریڈی میں 6 افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے، ضلع میدک میں کار بہہ گئی۔ ہاسٹل کی 350 طالبا ت کو بچالیا گیا (ویڈیوز)
ضلع کاماریڈی میں منگل کی رات سے موسلا دھار بارش کے بعد چہارشنبہ کے روز 6افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے۔ ایک ندی میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ کے بعد یہ6ورکرس واٹر ٹینکر پر چڑھ گئے اور بچاؤ کیلئے منتظر پائے گئے۔
حیدرآباد (آئی اے این ایس) ضلع کاماریڈی میں منگل کی رات سے موسلا دھار بارش کے بعد چہارشنبہ کے روز 6افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے۔ ایک ندی میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ کے بعد یہ6ورکرس واٹر ٹینکر پر چڑھ گئے اور بچاؤ کیلئے منتظر پائے گئے۔
یہ واقعہ تماریڈی میں کلیانی ندی میں اس وقت پیش آیا جبکہ یہ ورکرس برج کے تعمیری کاموں میں مصروف تھے۔ ضلع میدک کے حویلی گھن پور منڈل میں نکاواگوندی میں ایک کار بہہ گئی۔ ایس ڈی آر ایف نے بچاؤ کام شروع کردیا ہے۔ سروست یہ معلوم نہیں ہوا کہ کار میں کتنے افراد سوار تھے۔ ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے ضلع میدک میں پانی میں پھنسے 350 لڑکیوں کو بچالیا۔
شدید بارش کی وجہ سے گورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج کا ہاسٹل پانی سے گھر گیا جس کے نتیجہ میں لڑکیاں اندر پھنس گئیں اور ہاسٹل کے اندر کھانے کی کوئی چیز بھی نہیں تھی۔ ان لڑکیوں نے عہدیداروں سے اپیل کی تھی کہ انہیں بچالیں تاہم اہلکار تمام لڑکیوں کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب رہے۔
#BIGBREAKING
— Telugu Reporter (@TeluguReporter_) August 27, 2025
మెదక్ జిల్లా హవేలీ ఘనపూర్ మండలం నాగపూర్ వాగులో కొట్టుకుపోయిన కారు
కారులో నలుగురు ఉండొచ్చని చెబుతున్న స్థానికులు.#TelanganaFloods #Medak pic.twitter.com/y6F9Xm8yg5
ضلع میدک کے رامائم پیٹ ٹاؤن میں اہلکاروں نے 10افراد کو جو سیلابی پانی میں پھنس گئے بچالیا۔ عہدیداروں کے مطابق ضلع کاماریڈی کے یلا ریڈی پیٹ منڈل کے انا ساگر گاؤں میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم ریسکیو آپریشن انجام دے رہے ہیں۔ میدک(متحدہ ضلع) اور کاماریڈی اضلاع میں انتہائی موسلادھار بارش سے زبردست تباہی پھیل گئی۔
#Kamareddy
— Arvind Kumar (@arvindkumar_ias) August 27, 2025
All the 9 people stranded (on a tanker) at boggugudise (v) yellareddy mandal got rescued by TGSDRF & @sp_kamareddy team .. timely presence of SDRF in coordination with police & dist Admn 👏🏻
More than 30 cms rains recd in Kamareddy & Medak in last 24 hrs pic.twitter.com/dZUS1xyE0m
ندی، نالے اور جھیل و تالاب اوور فلو ہوگئے۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے چند مقامات پر زمینی اور ٹرین کار ابطہ منقطع ہوگیا۔ ضلع کاماریڈی کے راجم پیٹ میں آج8:30 بجے صبح سے2بجے تک تک 36.38 سنٹی میٹر بارش درج کی گئی۔ تلنگانہ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے مطابق ضلع کاماریڈی کے بھکنور میں 23.0 سنٹی میٹربارش ہوئی جبکہ کاماریڈی اور حویلی گھن پور (میدک) میں بالترتیب 21.53 اور20.88 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اضلاع میدک، کاماریڈی، کریم نگر، راجنا سرسلہ اور سدی پیٹ کے 10مقامات پر مجموعی طور پر12.15 اور 19.83سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ دریں اثنا چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کاماریڈی اور میدک کے ضلع کلکٹرس کو چوکسی کی ہدایت دی۔
#Kamareddy లో కురుస్తున్న భారీ వర్షాలకు హౌసింగ్ బోర్డ్ కాలనీ పూర్తిగా జలదిగ్బంధంలో ఉన్నది. కామారెడ్డి పట్టణ పోలీసులు రెస్క్యూ చేసి 60 మందిని సురక్షిత ప్రాంతాలకు తరలించడం జరిగింది. @TelanganaCOPs @TelanganaDGP @TelanganaCMO @Collector_KMR pic.twitter.com/Ca6KLC6jSq
— SP Kamareddy (@sp_kamareddy) August 27, 2025
انہوں نے ان کلکٹرس کو جہاں ضروری ہوں وہاں فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام محکموں کے عہدیداروں کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ریسکیو آپریشن کیلئے این ڈی آر ایف او ر ایس ڈی آر ایف ٹیموں کی مدد لینے کی بھی ہدایت دی۔