مشرق وسطیٰ

عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو؟ مصری اور اماراتی ماہرین کی پیشگوئیاں

دوسری جانب، اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے عیدالفطر کے ممکنہ دن کے حوالے سے محتاط پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عید 30 مارچ بروز اتوار یا 31 مارچ بروز پیر کو ہوسکتی ہے۔

ریاض: عرب دنیا کے معروف ماہرینِ فلکیات نے عیدالفطر 2025 کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے اپنی پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
رمضان المبارک میں صدقات، خیرات اور محاسبہ نفس: ایک روحانی سفرتحریر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
روزہ انسان کے لئے بہیمی اور حیوانی عنصر پر روحانی اور ملکوتی عنصر کو غالب کرنے کا سبب: مولانا قاضی اسد ثنائی
رمضان میں اردومیڈیم اسکولس کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق نمائندگی

عرب میڈیا کے مطابق، مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا، اور آخری روزہ 29 مارچ بروز ہفتہ کو رکھا جائے گا، جبکہ عیدالفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

مصری ماہرین کے مطابق دنیا کے تقریباً 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کی توقع ہے، جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔

دوسری جانب، اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے عیدالفطر کے ممکنہ دن کے حوالے سے محتاط پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عید 30 مارچ بروز اتوار یا 31 مارچ بروز پیر کو ہوسکتی ہے۔

ان کے مطابق، 29 مارچ کو دوپہر 2 بج کر 58 منٹ (مقامی وقت) پر شوال کا چاند پیدا ہوگا، لیکن سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر محض 3 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث چاند دیکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اگر چاند نظر نہ آیا تو عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔

تاہم، حتمی فیصلہ چاند کی رویت پر منحصر ہوگا، اور مختلف ممالک اپنی مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کی شہادتوں کے مطابق عید کا اعلان کریں گے۔