شمالی بھارت

مرزا پور میں گاؤکشی کے الزام میں 8 حراست میں

اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے شہر کوتوالی علاقے میں گؤ کشی کے الزام میں پولیس نے 8 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

مرزاپور(یواین ائی) اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے شہر کوتوالی علاقے میں گؤ کشی کے الزام میں پولیس نے 8 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ذبیحہ گاؤ کے الزام میں ایک شخص گرفتار
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ضلع اسپتال کی پوری چوکی کے پولیس اہلکار کو معطل کردیا ہے۔ شہر کوتوالی تھانہ انچارج کے خلاف جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

علاقہ میں کثیر تعداد میں پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔اتوار کو رام باغ محلے میں واقع قریشی نگر میں گؤ کشی کر گوشت فروخت کا ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا جس کے بعد شہر بی جے پی صدر سمیت ہندو تنظیمیں اس کی مخالفت میں کھڑی ہوگئیں۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خود ضلع پولیس سربراہ ابھینندن سبھی گھروں کی تلاشی کرائی۔ ایک مکان سے گوشت ملا ہے۔ حالانکہ گوشت کو جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔

ایس پی ابھینندن نے بتایا کہ پولیس چوکی کے نزدیک گوشت فروخت کے معاملے میں پوری چوکی کو معطل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چوکی انچارج ہری شنکر یادو سمیت سات دیگر پولیس اہلکار کو معطل کیا گیا ہے جس میں محمد انصار، پروین کمار، سدھیر سہائے، ستیش یادو، سنجے یادو، پریم پرکاش، اجئے گوتم اور سنجے سنگھ شامل ہیں۔