دہلی

سنجے سنگھ کی عدالتی تحویل میں توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع کردی۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع کردی۔

متعلقہ خبریں
سنجے سنگھ کی درخواست خارج

انہیں منسوخ کردہ اکسائزپالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سابقہ 14 روزہ عدالتی تحویل کے اختتام پر انہیں روز ایونیو عدالت کے خصوصی جج ایم کے ناگپال کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔

گزشتہ مرتبہ جج ناگپال نے سنگھ کو بعض چیکوں پر دستخط کرنے کی اجازت دی تھی کیونکہ انہوں نے اپنے خاندانی اخراجات کی تکمیل کے لئے ایسا کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے چند دیگر کام کرنے کی بھی اجازت مانگی تھی جس کی بحیثیت رکن پارلیمنٹ ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ جیل کے حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ سنگھ کے مناسب علاج بشمول خانگی ڈاکٹر سے علاج کو یقینی بنائے۔ جج ناگپال نے آج سنگھ کی عدالتی تحویل میں 24 نومبر تک توسیع کردی۔

a3w
a3w