تلنگانہ

پداپلی کے سابق رکن اسمبلی بی راج ملوچل بسے

تلنگانہ کے پداپلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی بی راج ملوچل بسے۔وہ گذشتہ 20دنوں سے صحت کے مسائل سے دوچارتھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی بی راج ملوچل بسے۔وہ گذشتہ 20دنوں سے صحت کے مسائل سے دوچارتھے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

انہوں نے شہرحیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں پیر کی صبح آخری سانس لی۔متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راو کے حامی راج ملو، 1994میں پداپلی حلقہ سے اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے این ٹی آرابھیمانا سنگم کے لیڈر کے طورپر بھی خدمات انجام دی تھیں۔

راج ملو نے بعد ازاں بی آرایس میں شمولیت اختیار کی تھی اور سال 2023میں منعقدہ اسمبلی انتخابات سے پہلے وہ کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔

a3w
a3w