حیدرآباد

تلنگانہ میں 8 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

اس سلسلہ میں حکومت نے احکامات جاری کردیئے، جس کے مطابق وشوا پرساد کو حیدرآباد کرائمس کا ایڈیشنل کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں 8 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت نے احکامات جاری کردیئے، جس کے مطابق وشوا پرساد کو حیدرآباد کرائمس کا ایڈیشنل کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

جوئیل ڈیوس کو حیدرآباد ٹریفک کا جوائنٹ کمشنر بنایا گیا ہے، جبکہ گجاراؤ بھوپال کو سائبر آباد ٹریفک کے جوائنٹ کمشنر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ نوین کمار کو سی آئی ڈی ایس پی، سریکانت کو گورنر کا اے ڈی سی، راتھ ریڈی کو سی آئی ڈی اے ڈی سی، سریدھر کو انٹلی جنس ایس پی اور چیتنیا کمار کو حیدرآباد ایس بی ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکامات جاری کئے۔