یوروپ

بریکنگ نیوز: رجب طیب اردوان مسلسل تیسری مرتبہ صدر ترکیہ منتخب

اب تک کے نتائج کے مطابق صدر اردوان 52.12 فیصد ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 47.88 فیصد ووٹ حاصل کرپائے ہیں۔

استنبول: ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کرلی۔ وہ مسلسل تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار

آج ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے میں پولنگ کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے  5 بجے تک جاری رہا۔ پولنگ کے فوری بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا اور اب تک 98.06 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق صدر اردوان 52.12 فیصد ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 47.88 فیصد ووٹ حاصل کرپائے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق صدر اردوان کو 2 کروڑ 68  لاکھ37  ہزار 84 ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار  کمال قلیچ دار اوغلو نے 2 کروڑ 46 لاکھ 54 ہزار 839 ووٹ لئے ہیں۔

صدارتی انتخاب میں 85 فیصد سے زائد رائےدہندوں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ سمندر پار رہنے والے ترکی شہریوں کے ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسرے مرحلے میں زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا۔ تاہم ترکیہ کے قانون کے مطابق صدارتی انتخابات جیتنے کے لئے 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

https://twitter.com/DobraBaskanTR/status/1662890747182424068

اسی دوران اردوان کی جیت کی خوشی میں ترکیہ بھر میں ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا جبکہ صدر اردوان نے بھی استنبول میں ہزاروں حامیوں سے خطاب کیا۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ 90 فیصد رہا تاہم کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کے باعث صدر کا فیصلہ نہ ہو سکا تھا۔

a3w
a3w