شمالی بھارت

بہار میں زہرآلود غذا استعمال کرنے کے بعد 81 افراد علیل

بہار کے ضلع بیٹیا اور نواڈا میں زہریلی غذا استعمال کرنے کے بعد کم از کم 81 افراد بیمار ہوگئے۔ صدر ہاسپٹل نواڈا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجئے کمار نے بتایا کہ ضلع نواڈا کے ماحولی گاؤں کے آنگن واڑی مرکز میں زہریلی غذا استعمال کرنے کے بعد 11 بچے جن کی عمریں 2 تا5 سال ہیں اور ایک خاتون بیمار ہوگئیں۔

پٹنہ: بہار کے ضلع بیٹیا اور نواڈا میں زہریلی غذا استعمال کرنے کے بعد کم از کم 81 افراد بیمار ہوگئے۔ صدر ہاسپٹل نواڈا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجئے کمار نے بتایا کہ ضلع نواڈا کے ماحولی گاؤں کے آنگن واڑی مرکز میں زہریلی غذا استعمال کرنے کے بعد 11 بچے جن کی عمریں 2 تا5 سال ہیں اور ایک خاتون بیمار ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
ٹاملناڈو کالج کے 42 طلبہ ہاسٹل میں ڈنر کھانے کے بعد بیمار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز

انہوں نے بتایاکہ یہ واقعہ اس مرکز میں مڈ ڈے میل کے دوران پیش آیا۔ کھانا کھانے کے بعد متاثرین کی صحت بگڑنے لگی اور انہیں علاج کے لیے فوری ہاسپٹل لے جایاگیا۔ کمار نے کہاکہ خوش قسمتی سے ان لوگوں کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلاہے کہ کھانے میں ایک مردہ چھپکلی تھی جس کی وجہ سے غذا زہر آلود ہوگئی۔

ایک اور مماثل واقعہ میں ضلع مغربی چمپارن کے بیٹیا علاقہ میں ایک انجینئرنگ کالج میں تقریباً 70 طلباء بیمار ہوگئے۔ ہاسٹل میں سربراہ کئے گئے کھانے میں ایک مردہ چھپکلیاں پائی گئیں۔ یہ کالج بیٹیا ریلوے اسٹیشن کے قریب کمار باغ میں واقع ہے۔

انجینئرنگ کے ایک طالب علم امیت کمار نے بتایا کہ جمعہ کی رات ہم لڑکوں کے ہاسٹل کے میس میں رات کے کھانے کے لیے گئے جہاں چکن اور رائس سربراہ کئے گئے۔ جب ہم کھانا کھارہے تھے تو ایک طالب علم کو اپنی پلیٹ میں مردہ چھپکلی ملی۔ بیٹیا میں سرکاری انجینئرنگ کالج کے ایک اور طالب علم پیوش کمار نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کی رات تقریباً 150 طلباء نے کھانا کھایا تھا۔ اس واقعہ کے بعد کئی طلباء میں قئے‘سردرد اور پیٹ درد جیسی علامات سامنے آنے لگی تھیں۔

زائد از 70 طلباء کو ہاسپٹل لے جایاگیاجہاں فی الحال ان کاعلاج جاری ہے۔ دیگر طلباء کا میڈیکل چیک اپ کیاگیا اور وہ فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

a3w
a3w