حیدرآباد

ویڈیو: مسلم خواتین کو تحفظات فراہم کرنے اسدالدین اویسی کا مطالبہ

صدرآل انڈیامجلس اتحادالمسلمین اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں اقلیتی فرقہ کی خواتین کی انتہائی کم نمائندگی کامسئلہ اٹھاتے ہوئے مسلم خواتین کیلئے کوٹہ فراہم کرنے کاپرزورمطالبہ کیا۔

کشن گنج(بہار): صدرآل انڈیامجلس اتحادالمسلمین اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں اقلیتی فرقہ کی خواتین کی انتہائی کم نمائندگی کامسئلہ اٹھاتے ہوئے مسلم خواتین کیلئے کوٹہ فراہم کرنے کاپرزورمطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
اسد الدین اویسی نے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات (ویڈیو)
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

بہارکے حلقہ لوک سبھاکشن گنج جو ریاست میں واحد مسلم اکثریتی حلقہ ہے جہاں سے ریاستی صدر اے آئی ایم ایم و رکن اسمبلی اخترالایمان انتخابی مقابلہ کررہے ہیں ایک انتخابی ریالی کومخاطب کرتے ہوئے حیدرآبادکے رکن پارلیمنٹ نے یہ خیال ظاہر کیا۔

سابق لیڈرحمیرہ عزیز مرحومہ کا حوالہ دیتے ہوئے اویسی نے کہاکہ سیاست میں خواتین کی شراکت کے خلاف ہونے کا مجلس پربی جے پی اورآرایس ایس جھوٹا الزام عائد کررہے ہیں اورکہاکہ سکندرآباد حلقہ سے انہوں نے ایک خاتون امیدوارکوکھڑا کیاہے۔

کل ریالی کومخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزادی کے بعد ملک میں لوک سبھاکے17 انتخابات منعقد ہوئے لیکن صرف تقریباً20مسلم خواتین رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔ اس لئے کیوں نہ مسلم خواتین کے لئے کوٹہ مقرر کیاجائے۔

اویسی جولندن میں موجودلنکنس ان سے فارغ التحصیل ہیں اوراپنے نام سے پہلے بیرسٹر جوڑناچاہتے ہیں نے لوک سبھا میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے پیش کردہ ناری شکتی وندن ادھینیم قراردادمیں ایک ترمیم پیش کرنے مخالفت کا سامناکرنے کی یاددہانی کی۔

انہوں نے یاددلایاکہ اسپیکراوم برلانے ان سے کہاتھاکہ آپ ایک ترمیم پیش کرناچاہتے ہیں جس کی تائیدکرنے کوئی بھی نہیں ہے توانہوں نے جواب دیاکہ اللہ ان کے ساتھ ہے۔سوشل میڈیاپرلوک سبھامیں اس وقت جاری کاروائی کا کلپ اویسی کی تقریر کے دوران پارٹی کی جانب سے پیش کیاگیا۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ ان کی تقریرکی حمایت کئی دیگرپسماندہ طبقات کی تنظیموں کی جانب سے کی گئی۔ ان کے قائدین نے ان سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہاکہ صرف وہ اوران کی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے پسماندہ طبقات کی خواتین کے لئے تحفظات کامسئلہ اٹھایاہے۔ ایم آئی ایم نے اعلان کیاکہ بہارکی ایک درجن سے زیادہ نشستوں پروہ مقابلہ کرے گی۔

a3w
a3w