تلنگانہ

9اضلاع میں ریڈ الرٹ شدید بارش کی پیش قیاسی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے 9اضلاع کے لئے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید سے شدید ترین بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے 9اضلاع کے لئے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید سے شدید ترین بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ نے کہاکہ کومرم بھیم آصف آباد،منچریال، نرمل، نظام آباد، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب آباد، ورنگل رورل اور ورنگل اربن اضلاع میں بعض مقامات پر شدید ترین بارش ہوگی۔

اپنی خصوصی رپورٹ جس کو چندمنٹ پہلے جاری کیاگیا میں محکمہ موسمیات نے ریاست کے 11اضلاع کیلئے آرینج الرٹ جاری کیا جن میں عادل آباد، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، سدی پیٹ، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری اضلاع شامل ہیں جہاں شدیدبارش ہوگی۔