تلنگانہ

عید الضحیٰ، مسلمانوں کو گورنر کی مبارکباد

تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے آج ریاست کے مسلمانوں کو بقر عید کی تہہ دل سے مبارکباد دی اور کہا کہ یہ عید قربانی اور عقیدت کے اعلیٰ جذبہ کی علامت ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے آج ریاست کے مسلمانوں کو بقر عید کی تہہ دل سے مبارکباد دی اور کہا کہ یہ عید قربانی اور عقیدت کے اعلیٰ جذبہ کی علامت ہے۔

اپنے مبارکبادی کے پیام میں گورنر نے کہا کہ اسلام کے عقیدہ کے مطابق عید الضحیٰ کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ اور یہ عید، اشتراک، خیر ات، عظیم تعظیم اور ضرورت مندوں کی مدد کے جذبہ کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عید سے بھائی چارے کے جذبہ کو استحکام ملے گا۔ عید الضحیٰ کے حقیقی جذبہ سے سماج میں امن، بھائی چارہ، تعاون، ا یثار کو فروغ ملے گا۔