مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 97 افراد جاں بحق

غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 97 فلسطینی جاں بحق اور 138 دیگر زخمی ہو گئے۔

غزہ: غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 97 فلسطینی جاں بحق اور 138 دیگر زخمی ہو گئے۔
غزہ میں مقیم صحت کے حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ صحت کے حکام نے ایک پریس بیان میں کہا کہ بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کی ٹیمیں پہنچنے سے قاصر ہیں۔
18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں دوبارہ شروع کئے گئے اپنے شدید حملوں کے بعد سے کم از کم 1163 فلسطینی ہلاک اور 2,735 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
ایک اور بیان میں، صحت کے حکام نے اسرائیلی جارحیت اور سخت ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں صحت کے شعبے کی سنگین خرابی سے خبردار کیا، جس کی وجہ سے صحت کا نظام تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جبکہ طبی اور انسانی ضروریات غیر معمولی شرح سے بڑھ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان