سوشیل میڈیاشمالی بھارت

نماز پڑھنے والے جوڑے کیخلاف کاروائی کا وی ایچ پی کا مطالبہ

وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) کے کارکنوں نے مہاراجہ سیا جی راؤ یونیورسٹی (ایم ایس یو) کے حکام سے سنسکرت ڈپارٹمنٹ کے سامنے نماز ادا کرنے والے جوڑے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وڈودرا: وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) کے کارکنوں نے مہاراجہ سیا جی راؤ یونیورسٹی (ایم ایس یو) کے حکام سے سنسکرت ڈپارٹمنٹ کے سامنے نماز ادا کرنے والے جوڑے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتہ سے ایک ویڈیو کلپ اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں ایک مسلمان جوڑا سنسکرت ڈپارٹمنٹ کے سامنے نماز پڑھتا نظر آ رہا ہے، جس کے ایک کلپ نے دائیں بازو کے کارکنوں کو ناراض کر دیا ہے۔

وی ایچ پی کے جوائنٹ سکریٹری کارتک جوشی کی قیادت میں ایک وفد نے یونیورسٹی اتھارٹی سے ملاقات کی اور جوڑے کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ی

ونیورسٹی کا دفاع یہ ہے کہ ہفتے کے روز بیچلر آف کامرس کے سیکنڈ ایئر کے امتحانات ہو رہے تھے، کئی طلباء اور ان کے والدین یونیورسٹی کیمپس میں موجود تھے اس لیے ہر ایک پر نظر رکھنا مشکل تھا تاہم اب طلباء کی کونسلنگ اور وضاحت کی جائے گی۔