تلنگانہ

”تلنگانہ میں اب کی بار کانگریس آناصاب“۔ایک غریب شخص کی خواہش کا حیرت انگیز واقعہ

حیدرآباد میں الکشن ڈیوٹی انجام دینے والے ایک عہدیدار نے انوکھا واقعہ سنایا جس کے ذریعہ ریاست میں انتخابی نتائج سے پہلے عوام کی نبض کا پتہ چلا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں الکشن ڈیوٹی انجام دینے والے ایک عہدیدار نے انوکھا واقعہ سنایا جس کے ذریعہ ریاست میں انتخابی نتائج سے پہلے عوام کی نبض کا پتہ چلا۔

متعلقہ خبریں
سکندرآباد میں سفر قافلہ عمرہ کمپنی کی نئی برانچ کا افتتاح
جمعیت علماء عادل آباد کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد ابوبکر دوبارہ صدر منتخب
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
ہنمکنڈہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار کی مثال، ساتھی ہوم گارڈ کو مالی تعاون
جمعیتہ علماء ضلع نارائن پیٹ کا انتخابی اجلاس،مولانا حافظ عبد القوی حسامی دوبارہ صدر ضلع جمعیتہ منتخب

یہ حیرت انگیز واقعہ کے بارے میں اس عہدیدار جنہوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ بات 30نومبرجمعرات کی ہے، جب وہ الکشن ڈیوٹی انجام دینے کے بعد شاداب ہوٹل ہائی کورٹ روڈ حیدرآباد کے پاس اپنی گاڑی ٹہرارہے تھے کہ ایک بھکاری اچانک ان کے قریب آیا۔

انہوں نے سمجھا کہ شائد وہ بھیک مانگنے کیلئے آیا ہے لیکن ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی،اس بھکاری جس کی شناخت شنکر کے طورپر کی گئی، نے ان سے پوچھا”صاب(صاحب) کاؤنٹنگ کب ہے“۔شنکر کے اس سوال نے ان کو چونکا دیا۔

انہوں نے اس سے پوچھا کہ تم مجھ سے یہ سوال کیوں کررہے ہو اس نے عہدیدار کے سینے کی طرف اشارہ کیا،دراصل ان کے گلے میں الکشن ڈیوٹی کا آئی ڈی کارڈ تھا۔

انہوں نے پوچھا کہ اس پر کیا لکھا ہے۔اس نے انگلش زبان میں تحریر پڑھ کر کہا کہ آن الکشن ڈیوٹی،اس شخص سے ان کی دلچسپی اور بڑھی،انہوں نے سوال کیا کہ کیا تم نے ووٹ ڈالا ہے، اس نے جواب دیا دراصل وہ گاؤں کا رہنے والا ہے۔

اس کو کتے نے کاٹ لیا ہے،وہ ووٹ ڈالنے اپنے گاؤں نہیں جاسکا یہ کہہ کر اس نے اپنا زخمی پیر دکھایا،پھر اس عہدیدارنے اس سے پوچھا کہ اگر تم ووٹ ڈالنے جاتے تو کس کو ووٹ کرتے۔

اس نے جواب دیا کہ ”کانگریس کو“،اب کی بار تلنگانہ میں کانگریس آنا صاب (صاحب)ہم غریب لوگ بہت پریشان ہیں۔لوگوں کو سرکار کی کوئی مدد نئیں (نہیں) ہے اب کی بار کانگریس ہی آنا میرا کاہش(خواہش) ہے۔