تلنگانہ
کانگریس کی پالیسیوں سے تلنگانہ میں کامیابی: رکن پارلیمنٹ دپیندرسنگھ ہوڈا
تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ دپیندرسنگھ ہوڈا نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی اس کی پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ دپیندرسنگھ ہوڈا نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی اس کی پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔
انہوں نے تلنگانہ کے دارالحکومت میں اپنی آمد کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سونیاگاندھی، راہل گاندھی، پرینکاگاندھی اورملکارجن کھرگے کی کامیابی ہے۔
انہوں نے اسے ریونت ریڈی کی جدوجہد والی کامیابی قراردیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں یہ یقین ہے کہ تلنگانہ کی تاریخ میں یہ نیا باب ہوگا۔انہوں نے ساتھ ہی اس کامیابی پر تلنگانہ کے عوام کا بھی شکریہ اداکیا۔
a3w